کراچی میں بارش کے بعد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
شارع فیصل، کارساز، ڈرگ روڈ پر ٹریفک جام ہے، ڈالمیا روڈ اور اسٹیڈیم روڈ پر بارش کا پانی جمع ہے۔
بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
جناح ایونیو روڈ ماڈل موڑ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین احتجاج کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جارہا ہے، ٹریفک کو ٹینک چوک سے سپر ہائی وے بھیجا جارہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو ماڈل قبرستان سگنل سے ملیر ہالٹ بھیج رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ٹریفک پولیس موجود ہے، ٹریفک کو رواں دواں کررہے ہیں۔
کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری
کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اولڈ ایئرپورٹ پر 11 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شارع فیصل 7.5 ،یونیورسٹی روڈ پر 1.6 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ جناح ٹرمینل پر 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
