Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شکارپور میں ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد ہونے والا خاندان سکھر پہنچ گیا

شکارپور میں ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد ہونے والا خاندان سکھر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شکارپور پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے چنگل سے مغویوں کو رہا کروایا، مغوی اپنے اہلخانہ سے گلے مل کر رو پڑے، مغویوں میں 2 خواتین، 2 مرد اور 5 بچے شامل ہیں۔

بازیاب افراد میں 2 خواتین امبرین، غزالہ سیال، 2 مرد مجیب، فہیم سیال اور 3 بچیاں سارہ، عائشہ، مہرین اور بچہ محمد یوسف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکوؤں نے 3 ہفتے قبل سیال برادری کے افراد کو رشتے کے بہانے سے شکارپور بلا کر کرم پورلاڑو کے علاقے سے اغوا کیا تھا، ڈاکوؤں نے 3 ہفتے سے مغویوں کو شکارپور کچے میں قید کر رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version