وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث کاروباری رجحانات میں تبدیلی آئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان گڈ گورننس کیلئے کوشاں ہے، ایوارڈز نے کاروباری برادری کے درمیان شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کسی بھی ادارے کی کامیابی کا بنیادی عنصر ہے، گڈ گورننس کے کاروبار پھلتا پھولتا ہے، کاروباری دنیا میں گڈ گورننس کامیابی کیلئے لازمی عنصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس سے اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ ہوتا ہے، گڈ گورننس سے اعتماد، ساکھ اور کاروباری پائیداری بڑھتی ہے، مشکل وقت میں گڈ گورننس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیلی ہورہی ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث کاروباری رجحانات میں تبدیلی آئی۔
