ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے سے ملاقات کی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی خارجہ سیکرٹری ڈیوڈ لیمے کی ملاقات سموآ میں کامن ویلتھ سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
پاک برطانیہ وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی خارجہ سیکرٹری کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
پاک برطانیہ وزرائے خارجہ کا دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور آگے لے جانے پر اتفاق ہوا۔
