Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوورسیز پاکستانی کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور

اسلام آباد: صدر مملک آصف علی زرداری نے اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کے حوالے سے خصوصی عدالت کے قیام کے بل کی منظوری دے دی۔

صدر آصف زرداری کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے بل پر دستخط کردیے گئے۔

قانون کے تحت سمندرپار پاکستانیوں کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، قانون کے تحت اب سمندرپار پاکستانیوں کی پراپرٹی تنازعات 90 روز میں حل ہوں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترامیمی بل 2024 کی بھی منظوری دے دی، تاہم دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔

علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے حافظ طاہر اشرفی کی بطور ممبراسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version