اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی جوڈیشل کمیشن کے 2 حکومتی ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قومی اسمبلی سے بلاول بھٹو سینیٹ سے فاروق نائک کو نامزد کرنے کے خواہش مند ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی نے ن لیگ کو پیغام دیا ہے کہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی صورت میں حکومت کے دو نمائندے کمیشن میں شامل ہوں گے۔
پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے دو ارکان پارلیمنٹ کمیشن میں شامل ہوں گے اور پیپلز پارٹی کے بھی دو ارکان کو شامل کیا جائے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن حکومتی ارکان پارلیمنٹ کی دو نشستوں میں سے ایک پر عرفان صدیقی کی نامزدگی کے لیے کوشاں ہیں۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل بلحاظ عہدہ اراکین ہوں گے۔
