Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے ایمیگریشن افسران و اہلکاروں کا کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف

ایف آئی اے ایمیگریشن کے افسران و اہلکاروں کا کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

17 افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن اور بد عنوانی ثابت ہو گئی، ان افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹڑ ۔ اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔

دو افسران کو ڈس مس فرام سروس کر دیا گیا، 15 افسران و اہلکاروں کی نچلے عہدے پر تنزلی کر دی گئی۔

6 اے ایس آئی ایز کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا، 1 سب انسپکٹر کو اے ایس آئی 8 ہیڈ کانسٹیبل کی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزی کر دی گئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے، تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ ضبط کر لیے گئے۔

ملوث افسران و اہلکاروں کو ایڈمن برانچ ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version