Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کے حصول کی تیاریاں

اسلام آباد: پاکستان کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کے حصول کی تیاریاں جاری ہیں، ناتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا مشن آج پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی کے لیے نئے رعایتی قرضے پر مذاکرات ہوں گے، تاہم پاکستان نے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کو کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست دی تھی۔

علاوہ ازیں حکومت معیشت کا ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی پر خرچ کرے گی، آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے بجٹ مختص اور استعمال کےفریم ورک کی تیاری بھی ہوگی اور آئی ایم ایف کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کیلئے صوبائی بجٹ پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version