Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن نے چیف نیتھن پورٹر  کی سربراہی میں پاکستان سے  12 تا  15 نومبر تک مذاکرات کیے، جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ مذاکرات میں نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ معاشی امور پر پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن کے چیف نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات مجوعی طور پر مثبت رہے، حکومت ایسے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے پر عزم ہے جو ٹیکس نہیں دے رہا ہے، جبکہ سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

 نیتھن پورٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور  توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی ہے، کئی شعبہ جات میں نجی شعبہ کا حصہ بڑھا کر حکومت پاکستان کا حصہ محدود کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

مشن چیف آئی ایم ایف نے کہا کہ موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے، مذاکرات کے لیے پاکستانی حکام کا رویہ بڑا حوصلہ افزا اور معاون تھا، پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آیندہ سال  2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version