Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی پر کے پی حکومت کا خزانہ احتجاج پر خرچ کرنے کا الزام

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیار ولی نے پی ٹی آئی پر کے پی حکومت کا خزانہ احتجاج پر خرچ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیار ولی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج یا دھرنے کی فنڈنگ کے پی حکومت کرتی ہے، یہ وہ طریقہ ہے جس سے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا گیا۔

اختیار ولی نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کے خزانے سے احتجاج پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے جب کہ ہزاروں اساتذہ کو بلیک میل کرکے احتجاج میں شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجر کیمپوں سے مہاجرین کو احتجاج میں شامل کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے مطالبات غیرمنطقی اور بلاجواز ہیں جب کہ الیکشن 2024 کسی صورت ریورس نہیں ہوگا۔

اختیار ولی مزید کہتے ہیں کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھاکر انہیں حکومت دی گئی، یہ ملک کو بدنام کرنے کا موقع جانے نہیں دیتے۔ کبھی آئی ایم ایف کو خطوط تو کبھی امریکی مداخلت کا مطالبہ ہوتا ہے جب کہ بلین ٹری پراجیکٹ پر کہتے ہیں کہ بکریاں کھاگئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version