پاکستان سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں انٹیلیجنس بیس کارروائی کی جس کے نتیجے میں 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران 7 ملزمان گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان میں صابر، ولید ، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کلنگ، ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی میں ملوث اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ملزمان شامل ہیں، ملزمان کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کرتے تھے۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے، ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائس، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقدی بھی ملزمان سے برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
