پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلئے 30 ہزار اضافی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
پنجاب پولیس کی 19 ہزار نفری اسلام آباد پہنچ گئی جبکہ آزاد کشمیر سے 1 ہزار اور سندھ سے 5 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔
5 ہزار ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد کے حالات کو پُر امن رکھنے کے لیے اور احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔
اسلام آباد پولیس کے 8000 جوان بھی شہر اقتدار کے مختلف شاہراہوں پر تعینات ہونے گے۔
تمام نفری لاء اینڈ آرڈر صورتحال میں اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی۔
