Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیلاروس کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد؛ پرتپاک استقبال

اسلام آباد: بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

قبل ازیں پاکستان بیلا روس بزنس فورم سے وزیر تجارت جام کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بیلاروس بزنس فورم کے دوران آٹھ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، پاکستان میں بیلاروس ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2025-27 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے، پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ بیلاروس کا پہلا وفد بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا گیا ہے جبکہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے۔

پاکستان اور بیلاروس میں ٹریڈ روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے، فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version