Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر دفاع خواجہ آصف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیو کی ملاقات

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیو کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر دفاع نے پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعاون سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے۔

ازبک سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ازبکستان کے عوام اور حکومت کے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version