وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کو معیشت کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دنیا کی دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل اسٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کےسفرکا آغازہوچکا ہے، ملک میں معاشی طورپراستحکام آیاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت دوبارہ سے اپنے پاؤں پرکھڑی ہورہی ہے، ہماراہدف معاشی نموہے، معاشی استحکام کواب اکنامک گروتھ میں بدلناہے، ماضی میں بھی بڑے خوش نما پروگرام دیکھے اورسنےگئے، اڑان پروگرام سے معاشی ترقی، خوشحالی آئے گی۔
شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ، قدرتی وسائل،محنت کوجوڑنا ہوگا، پاکستان کوترقی وخوشحالی کےسفرپرلاناہوگا، زیادہ ٹیکس پاکستان کونہیں چلنےدیں گے، جبکہ آئی ایم ایف سے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سےکیے معاہدے پورے کرنے ہیں، وقت آنے پرآئی ایم ایف کوخیرباد کہیں گے، ایک زمانےمیں کراچی کی روشنیاں ختم ہوگئیں تھیں، اب کراچی میں دوبارہ روشنیاں آچکی ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ کراچی ہماراتجارتی، فنانشل، ایکسپورٹس کامرکزہے، معاشی ترقی کےلیے سب کےساتھ مل کربیٹھنےکوتیارہوں، ہرچیزاچھا کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، معاشی میدان میں تیزی لیکن احتیاط سے آگےبڑھنا ہوگا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ معاشی ترقی کےلیے برآمدات میں اضافہ کرناہوگا، معاشی نمو کےلیے ٹیم ورک،سخت محنت کی ضرورت ہے، دلخراش ماضی میں نہیں جانا چاہتا، ہمیں سیکھنے، سمجھنےکی ضرورت ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ سرمایہ کارپاکستان کی ترقی میں کلیدی کرداراداکررہےہیں، کس طرح ہوسکتاہےایک ہاتھ میں کشکول، دوسرے میں ایٹمی طاقت ہو؟ کیا آگ اور پانی کبھی مل سکتےہیں؟
