آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر سے ابتک سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 22 خارجی دہشتگرد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر سے ابتک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 22 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ 18زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور امن کی بحالی تک آپریشنز جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
