اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ صنعتی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشش کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کے لئے جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ، پاور، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت خزانہ اور بجلی کے وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے پاور اینڈ آئی ٹی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہم نے اجلاس میں موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لیا جب کہ اجلاس میں صنعتی شعبے کو تعاون فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صنعتی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشش کریں۔
