Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روانڈا سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روانڈا سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روانڈا کی ہائی کمشنر Harerimana Fatou کی قیادت میں تین رکنی وفد سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک روانڈا دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان متواتر بات چیت خوش آئند ہے، روانڈا سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روانڈا کے سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو اہمیت حاصل ہے، روانڈا کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ہائی کمشنر نے امید کی گھنٹی، راشن ڈرائیو اور آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے قابلِ تقلید ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version