Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیر جماعت اسلامی کا اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش

دوحہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سربراہ حسن درویش اور سابق سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی۔

اس دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پندرہ ماہ ثابت قدمی سے مزاحمت پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ حماس کی فتح ہے، اسرائیل جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو میں اپنا فرض ادا کریں گے، ہم اس اہم موڑ پر اہل پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے سربراہ حسن درویش نے کہا کہ اہل فلسطین کی جانب سے پاکستانیوں اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حسن درویش نے کہا کہ پاکستان نے امت کے مسائل کے حل کے لئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے، بحالی اور تعمیر نو میں پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version