Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سیکیورٹی خدشات ،کالجز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار

کراچی میں سیکیورٹی خدشات  کے پیش نظر کالجز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی۔

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے،

کیمروں کی تنصیب کا مقصد تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے، یہ ہدایت خاص طور پر ان علاقوں میں دی گئی ہے جہاں سیکیورٹی کے مسائل زیادہ ہیں۔

ریجنل ڈائیرکٹر کالجز فقیر لاکھو نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ان کی نگرانی کے نظام کو بھی موثر بنائیں، جبکہ پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کیمرے مکمل طور پر فعال ہوں۔

کالج پرنسپلز کو مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version