Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کی کامیابی میں سب سے بڑا ہاتھ آپکے والدین کا ہے، طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، طلبہ کو معاشرے میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

   وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ یونیورسٹی ملک کی بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، ملک اور صوبے کیلئے آپ وہ قدم اٹھا سکتے ہیں جس سے ہماری بھلائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version