Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینٹ کا اجلاس آج شام چار بجے دوبارہ ہوگا، 16 رکنی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے دوبارہ ہوگا، اجلاس کا 16 رکنی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق، اجلاس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 اور لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2025 متعارف کرائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ملک میں ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بری کارکردگی پر بحث، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تبادلہ خیال، اور سینٹ میں اڑان پاکستان پلان پر بھی بحث شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version