Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی شکایت ہے مجھ سے کرلیں، چغلی کرنے کی ضرورت نہیں؛ بلاول بھٹو کا تاجر برادری سے خطاب

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجر برادری سے خطاب میں کہا کہ کوئی شکایت ہے تو مجھ سے کرلیں، چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔

کراچی میں تاجر برادری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل سننے کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ، ایسا کوئی شعبہ نہیں جس سے کسی نہ کسی صورت میں رابطہ نہ ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذمہ داری پیپلزپارٹی حکومت کی ہے، کوئی شکایت ہے تو مجھ سےکرلیں، چغلی کرنےکی ضرورت نہیں۔ آج آپ سے بھتہ نہیں مانگا جارہا ہے جب کہ کراچی کی ترقی میں تاجروں کا کردارسب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس طریقے سے کراچی چلتا تھا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے، آج صنعتوں کو بند کرکے مزدوروں کو جلسے میں نہیں لے جایا جارہا۔ تاجر اور کاروباری برادری سےروابط بڑھائیں گے،بلاول بھٹو

انہوں نے بتایا کہ آج کراچی کے تاجروں کی زندگیوں کو کوئی خطرہ نہیں، کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟۔ ہوائی باتیں بند ہونی چاہیے، آپ نام لو اور بتادو فلاں افسر آیا تھا۔ میں کیوں چاہوں گا میرے یا میری حکومت کے نام پرکوئی تاجروں کو تنگ کرے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کہتے ہیں کہ کاروبار چلے گا تو روزگار کے مواقع میئسر ہوسکیں گے، سندھ میں پبلک پرائیویٹ منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں۔ چاہتا ہوں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تیزی سے آگے بڑہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ انفرا اسٹرکچر اور یوٹیلیٹی مسائل کا حل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، بزنس کمیونٹی انکم بڑھائے، حکومت اسٹیک ہولڈر اور شیئر ہولڈر ہوگی جب کہ گیس ہمارا آئینی حق ہے ہمیں دو جب کہ یہی شکایت ہمیں پی ٹی آئی کی حکومت سے بھی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version