Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت دورہ چین کیلئے اسلام آباد سے روانہ

صدرمملکت 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کیلئے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔

نائب وزیراعظم، وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔

صدرمملکت بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سطح  کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ اوراسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے  بھی ملیں گے۔

صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے  کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس کے علاوہ دورہ چین دوطرفہ اقتصادی و  تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقاتوں کے دوران  پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط، سیکورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version