Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے جس کا دائرہ کارصوبوں تک پھیلایا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے جس کا دائرہ کارصوبوں تک پھیلایا جائے گا، زرعی ٹیکس صوبہ سندھ نے منظورکرلیاہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں انسداد پولیومہم کا آغازہوچکاہے، جمرود میں پولیوٹیم  پر حملہ افسوسناک ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کےلیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے 23 خوارج کوجہنم واصل کیا، جبکہ خوارج سےلڑتےہوئے18جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ زخمی جوانوں سےملاقات کی ان کےحوصلےبلند تھے، جوانوں کےقربانی کےجذبےاورغیرمتزلزل عزم کی قوم معترف ہے، ملک وقوم کےلیے قربانیاں دینے والے قوم کےہیروزہیں، افواج پاکستان، عوام دہشت گردی کے خاتمے کےلیے شانہ بشانہ ہیں۔

وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نئے سال کےآغاز پر مہنگائی کی شرح مزید کم ہوئی، مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پرریکارڈ ہونے کا خیرمقدم کرتےہیں، سال2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح28.73 فیصد تھی ۔

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دسمبر 2024 میں مہنگائی 4.1 فیصد تک کم ہوئی، جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 2.4 فیصد پرآچکی ہے، مہنگائی کی شرح کابتدریج کم ہوناانتہائی خوش آئندہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیرکل قومی جذبے کے ساتھ منایاجائے گا، آزادی کی تحریک میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادرملک ہے، سعودی عرب کے خصوصی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، اور تیل درآمد پر 1.2 ارب ڈالرمؤخرادائیگی کی سہولت فراہم کی، پاکستان سعودی فنڈ فارڈیولپمنٹ میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، مؤخرادائیگی کی سہولت کےلیے سعودی عرب کے مشکورہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version