Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے صوبے میں افغانستان سےدہشت گردی پھیل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی  نے کہا کہ ہمارے صوبےمیں افغانستان سےدہشت گردی پھیل رہی ہے۔

گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان کو واضح پیغام دیا ہے، افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، ہماری فوج، پولیس کے جوان شہید ہور ہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلی ترجیح امن وامان ہے، ہم جنازے اٹھارہے ہیں، پاکستانی حکومت، افواج اپنادفاع جانتی ہیں۔

گورنرکے پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے دوست ہی مذاکرات کرا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور نے سازش کے تحت سب کو سائیڈ لائن کیا، 18ویں ترمیم کےبعدامن وامان صوبائی مسئلہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، آج تک ہم نے اپنی سیکیورٹی کوسنجیدہ نہیں لیا، تمام سیاسی جماعتوں کی قدر کرتاہوں، اسٹیٹ ٹواسٹیٹ بات ہو تو بہتر ہے۔

گورنرکے پی نے مزید یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نےامن کےحوالے سے تمام سیاسی رہنماؤں سےملاقات کی، وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد کے بجائے پشاور میں  اے پی سی کراتے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version