Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

پاکستان نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے،  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ  ہے، پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار، فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کھڑا رہا ہے اور رہے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے اور غیر قانونی بستیوں کو جاری رکھنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہوگی، ایسی کوشش پورے خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچائے گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے غزہ سمیت تمام بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے مطالبے کا اعادہ  کرنے کے ساتھ مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ انسانی امداد میں اضافہ اور تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version