Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پینٹاگون، فوج، تعلیم اورصحت کےشعبےمیں بہتری کی ضرورت ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ پینٹاگون، فوج، تعلیم اورصحت کےشعبےمیں بہتری کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایلون مسک کے ساتھ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کےٹیکس کی رقم کےساتھ فراڈ کیا گیا، لوگ سوال کرتے ہیں ہمارےٹیکس کےپیسےکہاں خرچ ہورہے ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اربوں ڈالر کی کرپشن کی گئی جوسامنے آچکی ہے، ایلون مسک کی ٹیم نےکئی خرابیوں کی نشاندہی کی ہے۔

اس موقع پر ایلون مسک نے کہا کہ میری کہی ہوئی کچھ چیزیں ٹھیک ہوسکتی ہیں، ڈوچ کمپنی کی تحقیقات جاری رہیں گی، غیرجمہوری بیوروکریسی ملک کے لیے مسائل پیداکررہی ہے۔

 ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ ایسے لوگ ہیں جو امریکی عوام کے ٹیکس سےامیر ہوئے، امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم کا غلط استعمال روکیں گے۔

ایلون مسک نے کہا کہ محکمہ خزانہ کس کو کتنے پیسے دے رہا ہے،کسی کوبھی نہیں پتہ، یوایس ایڈ بند، غزہ اور مذمبیک میں پیسےدینےسےہمیں کیا فائدہ۔

ڈونلڈٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوایس ایڈبہت زیادہ کرپشن کررہاہے، امید ہےعدالت وہ کرنےدیگی جس کے لیے عوام نےمجھےمنتخب کیا۔

امریکی صدر نے مزید یہ بھی کہا کہ عدالتی فیصلہ کیخلاف اپیل کریں تومعاملےمیں تاخیرہوتی ہے، آرڈر پاس کرنےکےبعد ایوان کی اجازت کی ضرورت نہیں پڑےگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version