Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ  6 ہزار 300  روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ62  ہزار602  روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 2916 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 36 روپے کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 314 روپے ہوگئی۔

Exit mobile version