وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج نے ثابت کیا کہ ملکی سلامتی کے لیے ہمارے جوان ہردم تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس مکمل ہونے پر پاک فوج کی جرأت وبہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دشمن کو واضح پیغام دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان نے بھارت کی خطےمیں جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے سوئفٹ ریٹارٹ سے وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کاپیغام دیا، افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کےمقابلے کی صلاحیت رکھتی ہیں، افواج پاکستان وطن عزیزکی حفاظت کیلئے ہردم تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخرہے، افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطرعظیم قربانیاں ہیں۔
شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، پاکستان علاقائی امن کوفروغ دینےکیلئےہمیشہ کوشاں رہاہے۔
