وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے سرکاری دفاتر سوموار سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
اسی طرح، ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ملازمین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں تاکہ عبادات اور دیگر مذہبی فرائض کی ادائیگی میں آسانی ہو۔
