وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت عوام کو معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔
اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
