Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی سورج قہر برسائے گا، موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی پارہ 39 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

شہر قائد میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج مطلع مکمل صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14  مارچ کو شہر کے مضافات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا معمولی امکان موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version