Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کراچی کے شمالی علاقوں اسکیم 33، سرجانی، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version