Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوری امت بے حسی کی کیفیت سےباہر آئے، طاہر محمود اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المدارس و جامعات دینیہ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پوری امت بےحسی کی کیفیت سےباہرآئے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محموداشرفی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 36 مسلمان ممالک فوری اسرائیل سےتعلقات ختم کریں، اور تمام 56 اسلامی ممالک اسرائیل کامکمل بائیکاٹ کریں۔

طاہراشرفی نے کہا کہ جمعہ کوملک بھرمیں یوم یکجہتی فلسطین منایاجائےگا، جمعہ کو پُرامن احتجاج کیاجائےگا، چندہفتےپہلےاسرائیلی وزیراعظم اور وزرا کے بیانات سامنے آئے۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ اسرائیل اب ترکیہ سےمتعلق بھی بیانات دے رہاہے، اسرائیل نے گریٹر اسرائیل کےپلان پرعمل شروع کردیا ہے۔

طاہراشرفی نے مزید یہ بھی کہا کہ امت مسلمہ کامطالبہ ہےآزادفلسطینی  ریاست قائم کی جائے، غزہ میں نسل کشی کے مشن پرعمل ہورہاہے، ہمیں بےحسی اور بےبسی کی کیفیت سےباہر نکلناہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version