Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

4 اپریل تک، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 69 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 14 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اس اضافے کے بعد، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 75 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version