راولپنڈی: پولیس نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں سمیت 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو گرفتار کیا ہے۔
علاوہ ازیں پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان سمیت ان کے کزن قاسم نیازی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
یاد رہے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور رہنما ان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔
حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار بھی ہوئی لیکن پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 ا افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھادیے۔
