Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کا بزدلانہ حملہ؛ سندھ پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ

کراچی: پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور طبی عملے کو ڈیوٹی پر فوری رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ شہری دفاع کیلئے 24/7 الرٹ رہیں گی، ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے تمام وسائل کو متحرک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم کو فعال کیا جائے اور شہری دفاع کیلئے شیلٹرز کے تعین اور انہیں فنکشنل کیا جائےْ

وزیر داخلہ نے سندھ پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے سول ڈیفنس کے تمام عملے کو شہری دفاع کیلئے فیلڈ آپریشنز کے احکامات جاری کردیے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں بھارتی جارحیت کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب پولیس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہین اور تمام اسٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا اور شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version