Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

30 مئی کو ہو گی سال کی سب سے بڑی نیلامی، جانیے کون ہو گا خریداری کے لیے پیش؟

پاکستان میں رواں سال کی سب سے بڑی نیلامی ہونے جارہی ہے اور 30 مئی کو 4 بڑے ادارے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 30 مئی 2025 کو چار غیر فعال تھرمل پاور پلانٹس کی نیلامی کی جائے گی، جنہیں ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ان پلانٹس کی مجموعی صلاحیت 1,721 میگاواٹ ہے، اور ان کی نیلامی ملک کی توانائی کی پالیسی میں تبدیلی اور نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

نیلامی میں شامل پاور پلانٹس میں 57 میگاواٹ کا تھرمل پاور اسٹیشن کوئٹہ، 415 میگاواٹ اور 600 میگاواٹ کے کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹس گدو، اور 640 میگاواٹ کے سٹیم پاور پلانٹس گدو یونٹس 1 تا 4 شامل ہیں۔

57  میگاواٹ تھرمل پاور اسٹیشن کوئٹہ کی ریزرو قیمت 59 کروڑ 14 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

415  میگاواٹ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ گدو کی ریزرو قیمت 2 ارب 92 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

600  میگاواٹ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ گدو کے لیے ریزرو قیمت 3 ارب 45 کروڑ روپے ہے۔

640  میگاواٹ سٹیم پاور پلانٹ گدو یونٹس 1 تا 4 کی مجموعی ریزرو قیمت 7 ارب 6 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

ہولڈنگ کمپنی نے ان پاور پلانٹس کی نیلامی کا مقصد توانائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملک کے توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانا قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version