Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے تمام ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن میں یکم جولائی 2025  سے 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق سویلین و دفاعی تمام ریٹائرڈ ملازمین پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025/26 پیش، تنخواہ 10 ،پنشنز میں 7 فیصد اضافہ،پیٹرول وڈیزل پرکاربن لیوی عائد

صدر مملکت نے پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جبکہ نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پنشن میں اضافہ فیملی پنشن کے حقدار افراد پر بھی لاگو ہوگا، جبکہ 1954  کی اسکیم اور 1977 رولز کے تحت فیملی پنشن لینے والوں کو بھی فائدہ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نئے پنشنرز کو بھی 7 فیصد اضافے کا فائدہ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version