شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نزیر ضیغم کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشیں کب ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، تاہم آج جنوب مغربی سمت سے 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں آئندہ 8 روز تک تیز بارش کا امکان نہیں ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
