دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے خطے میں مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور اسے امن کے قیام کے لیے اہم قرار دیا۔
گفتگو کے دوران پاک-چین پانچ نکاتی منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جسے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔



















