Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں شمسی توانائی کا فروغ توانائی تحفظ کی مضبوط ڈھال بن گیا

حالیہ کشیدی سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کے برعکس پاکستان توانائی میں مضبوط خودکفیل بن کر ابھرا ہے

پاکستانی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور دور اندیشی نے شمسی توانائی سے توانائی بحران کو حل کردیا ہے، حالیہ کشیدی سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کے برعکس پاکستان توانائی میں مضبوط خودکفیل بن کر ابھرا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدگی میں عالمی بحران سے تیل و گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس سے معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں، تمام تر حالیہ صورتحال کے باوجود پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جو توانائی بحران سے محفوظ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 سے 3 برسوں میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب ہوئی ہے اور اندازاً 25 فیصد بجلی سولر سے پیدا ہورہی ہے اسی وجہ سے آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی سپلائی میں رکاوٹوں کے اثرات پاکستان پرانتہائی محدود ہیں۔

سی این این کی حالیہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان نے خاموش انقلاب سے شمسی توانائی میں نمایاں اضافہ کیا جو آج ایک مضبوط متبادل کے طور پر سامنے آ رہا ہے، شمسی توانائی میں فروغ کے بعد پاکستان نے 2020 کے بعد توانائی  کی برآمد میں 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی۔

عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پاکستان میں رواں سال کے اختتام تک مزید 6.3 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے، قابلِ تجدید توانائی کا فروغ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفالت، استحکام اور معاشی بہتری کی مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں