Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب؛ اہم سرغنہ کے ہوشربا انکشافات

افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتارخارجی دہشتگرد نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔

فتنہ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا کہ فتنہ الخوارج میں پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی وجہ سے شامل ہوا، افغان صوبے پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکزمیں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔

سرغنہ عامر سہیل نے بتایا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جبکہ موجود داعش، القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ بھی ہمارے قریبی روابط تھے۔

دہشتگرد کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان اور دیگر غیر ملکی ایجنسیوں بشمول “را” کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی، میری تشکیل میں 20 سے زائد خارجی دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے۔

فتنہ الخوارج کے سرغنہ نے مزید بتایا کہ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا، مجھے پشاور میں علاج کی غرض سے آتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا، فتنہ الخوارج کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف پیسے کے لیے پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق خارجی دہشتگرد کے انکشافات سے واضح ہے کہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے لیے افغانیوں اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

خارجی دہشتگرد کا طالبان رجیم اوربھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کا اعتراف پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version