Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف میزبان ممالک کا شکنجہ سخت،ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

اقوامِ متحدہ کے مطابق ترکیہ نے 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 13 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے

ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین اور انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، گرفتاریوں کی نئی لہر شدت اختیار کرگئی۔

معروف افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق ترکیہ کے سرحدی صوبےحقاری میں سیکیورٹی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے63 افغان شہریوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں ملوث سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار غیر قانونی افغان شہریوں کو مزید قانونی اور انتظامی کارروائی کے لیے ہمسایہ صوبے آغری منتقل کیا جائے گا۔

ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کہ اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران 33 ہزار 341 غیر قانونی افغان باشندوں گرفتار کیا جا چکا ہے ترکیہ میں گرفتار کیے جانے والے غیر دستاویزی تارکین وطن میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ترکیہ نے 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 13 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version