Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے رواں سال حج کے لیے کتنے مسافروں کو لے کر جائے گی؟

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو انشاء اللہ اختتام پذیر ہوگا

پی آئی اے رواں برس 191 پروازوں کےذریعے 55000 سے زائد عازمین حج کو حجازِ مقدس پہنچائے گی۔

سرکاری اسکیم کے تحت 49000 اور پرائیویٹ حج گروپس کے تحت 6000 سے زائد عازمین پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔

​حج آپریشن کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہِ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے  قبل از حج آپریشن کے تحت 46 پروازوں کے ذریعے اسلام آباد سے 15400 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گا۔

کراچی سے 55 پروازوں کے ذریعے 15,000 سے زائد، لاہور سے 34 پروازوں کے ذریعے 12,377 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

اسی طرح فیصل آباد سے 23 پروازوں کے ذریعے 3,680، ملتان سے 13 پروازوں کے ذریعے 5,383،عازمین حج روانہ ہوں گے۔

سیالکوٹ سے 5 پروازوں کے ذریعے 2,075 اور کوئٹہ سے 15 پروازوں کے ذریعے 4,487 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 747 سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کے لیے 19 اپریل کو رات ایک بجکر 55 منٹ پر390 سے زائد عازمین کو لیکر روانہ ہوگی جبکہ فیصل آباد سے پرواز پی کے 4003 بھی 19 اپریل کو ہی دن 11 بج کر 5   منٹ   پر 150 سے زائد عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔

ملتان سے پہلی حج پرواز  20 اپریل کو مدینہ منورہ  کے کے لیے صبح 6 بج کر 35 منٹ بجے 391  عازمین کو لے کر اڑان بھرے گی اسی طرح اسلام آباد سے مدینہ منورہ کی پہلی پرواز پی کے 713 اپریل کی 21 تاریخ  کو صبح 11 بج کر 30 منٹ  پر 300 سے زائد عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔

​کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 21 اپریل کو صبح 5 بج کر 45 بج کر 300 سے زائد عازمین حج کو لے کر  روانہ ہوگی ​جبکہ کراچی سے پہلی افتتاحی پرواز  23 اپریل کو پی کے 743 کے ذریعے صبح 7 بج کر 15 بجے 391 عازمین حج اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔

​لاہور سے قبل ازحج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 747 اپریل کی  24  تاریخ کو رات 11 بج کر 20  300 سے زائد عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔

پاکستان اور سعودی عرب میں ائیرپورٹس اور پی آئی اے دفاتر پر موجود ایئر لائنز کی ٹیمیں عازمین حج کو معلومات اور رہنمائی فراہم کریں گی۔

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو انشاء اللہ اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version