Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی دنیا معترف

صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو ایک غیرمعمولی ،بہادر اور عظیم جنگ جو قراردیا، ایل پائس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی امن کے فروغ  کے لیے مخلصانہ کاوشیں انہیں عالمی عسکری قیادت میں ممتاز بناتی ہیں۔

بین الاقوامی جریدے نے امریکہ ایران مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بطور ثالث کردار کو انتہائی اہم اور کلیدی قرار دے دیا۔

اسپین کے معروف جریدے ایل پائس کے مطابق مئی 2025 پاک بھارت جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک  فاتح اور بہادر فوجی راہنما کےطور پر ابھرے۔

ایل پائس کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بااثر شخصیت ہیں اورامریکہ ایران سیز فائرمیں ان کا کردارانتہائی  اہمیت کا حامل ہے تاریخ میں پہلی  مرتبہ کسی امریکی صدر نے کسی پاکستانی فوجی سربراہ کی میزبانی کی ہے  جو کہ  سربراہِ مملکت نہیں تھا۔

معروف جریدے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو ایک غیرمعمولی ،بہادر اور عظیم جنگ جو قراردیا ایران امریکہ مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہی بطور ثالث بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ایل پائس کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اُن  چند عالمی  شخصیات میں شامل ہیں جو بیک وقت امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ مؤثر پیغام رسانی کی صلاحیت رکھتے ہیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر علاقائی اور بین الاقوامی پیچیدہ معاملات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیراپنی قائدانہ صلاحیتوں اور پُر اثرشخصیت کے باعث دنیا بھرمیں مرکزنگاہ بن چکے ہیں مشرق وسطیٰ کو جنگ کی تباہی سے بچانے میں مارشل سیدعاصم منیر کاانتہائی اہم کردار ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور امن کیلئے اقدامات کاعالمی سطح پر اعتراف اورپذیرائی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version