Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج موسم گرم ومرطوب، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں اس وقت 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج بھی موسم  گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  75 فیصد ہے۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج درجہ حرارت 35 تا 38 ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیان رن کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔