Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی نوجوان نسل بھی حامی

ملک میں پائیدار ترقی، علاقائی توازن اور بہتر انتظامی امور کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے

ملک میں پائیدار ترقی، علاقائی توازن اور بہتر انتظامی امور کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے جس کے پیش نظر نوجوان نسل نے بھی اس کی حامی بھردی ہے۔

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پول میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں رائے دی ہے۔

طلبہ کی اکثریت نے نئے انتظامی یونٹس کو بہترگورننس، مؤثر انتظامی نظام اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ضروری قرار دیا اور کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل جلد حل ہوں گے اور اعلیٰ حکام تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس عوام اورریاستی اداروں کے درمیان فاصلے کم کرنے اورسروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں معاون ہوں گے، نئے صوبوں اورانتظامی یونٹس کے قیام سے گڈ گورننس اورعوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹیں دورہوں گی۔

طلبہ نے مزید کہا کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے صحت اور تعلیم کی سہولیات میں اضافہ اور جرائم میں کمی واقع ہوگی۔

ملک میں پائیدار ترقی اور بہتر نظم و نسق کے لیے ہرمکتبہ فکر نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کو انتہائی اہم قرار دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version