Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم دفاع وشہداء؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا

کراچی: یوم دفاع وشہداء کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس دوران پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان اور ایئر وائس مارشل حسن فیصل تھے، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا تاہم اس پریڈ میں 72 کیڈٹس پر مشتمل چاک و چوبند دستہ نے حصہ لیا جو 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس پر مشتمل تھا۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرکے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version